قلعہ دیدار سنگھ:منشیات فروش گرفتار ‘بڑی مقدار میں افیون برآ مد
قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کے پیشِ نظر ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ رمضان کمبوہ کی زیر سرپرستی۔۔۔
ایس ایچ او حافظ مشتاق نے ٹیم اے ایس آئی غلام مرتضیٰ کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش کو ناجائز اسلحہ سمیت پکڑ لیا ، ملزم عثمان عرف شانی کے قبضے سے 1کلو 420گرام افیون اور 30بور پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔