لدھیوالہ وڑائچ:پیرا فورس کے اہلکاروں کی بد تمیزی ‘ریڑھی بانوں کا احتجاج
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )تم ریڑھی والوں کی اتنی اوقات نہیں کہ آپ جناب کہہ کر بلایا جائے ، اسسٹنٹ کمشنر صدر کیساتھ ڈیوٹی پر تعینات پیرا فورس کے اہلکاروں کا کورٹ اسحاق کے فروٹ فروشوں کو جواب۔
اسسٹنٹ کمشنر فیصل مجید نے کوٹ اسحاق میں کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے ایک فروٹ شاپ کو سیل کر دیا ، پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے فروٹ فروشوں سے بدتمیزی پر لوگوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم ہے کہ شہریوں کو آپ جناب کہہ کر پکاریں گے جس پر پیرا فورس کے اہلکاروں نے جواب دیا کہ تم لوگوں کی اتنی اوقات نہیں کے تمہیں آپ جناب کہہ کر بلایا جائے جس پر فروٹ فروشوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔