ریجن کو جرائم سے پاک کریں گے :آر پی او گوجرانوالہ

ریجن کو جرائم سے پاک کریں گے :آر پی او گوجرانوالہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی ،

شہریوں نے مختلف نوعیت کی درخواستیں جمع کر ائیں جبکہ بعض شہریوں نے پولیس کے خلاف بھی شکایات درج کر ائیں جس پر آر پی او نے موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری احکامات جاری کئے کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔آر پی او نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق جرائم میں کمی لانا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریجن کو امن کا گہوارا بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے جبکہ جرائم کی مجموعی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور کئی علاقوں میں وارداتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں