کامونکے :نا معلوم افراد کی فائرنگ ، دکان میں موجود شخص زخمی
کامونکے (نامہ نگار)محلہ فیض مدینہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔۔۔
پولیس کے مطابق حملہ آور دکان کے مالک کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر رہے تھے کہ اس دوران دکان میں موجود رضوان نامی شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔