یونین کونسلز ، تمام تحصیلوں کے لئے خصوصی صفائی پلان

یونین کونسلز ، تمام تحصیلوں کے لئے خصوصی صفائی پلان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد، عبادت گاہوں، بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات کی صفائی کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں یونین کونسلز سمیت تمام تحصیلوں کے لئے خصوصی پلان جاری کردیا۔

 سی ای او جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ بابرکت ماہ میں روزہ داروں کو صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول میسر ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو کامیاب بناتے ہوئے گوجرانوالہ کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں