وزیر داخلہ کا زیر تعمیر تھانوں کا دورہ ،کام تیز کرنیکی ہدایت
جدید پولیسنگ کے فروغ کیلئے عوامی سہولتوں کو مزید بہتر کیا جائے ،محسن نقوی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں نئے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر تھانوں کا دورہ کیا ، تھانہ کوہسار، زیر تعمیر ویمن پولیس سٹیشن جی سکس اور زیر تعمیرتھانہ کورال کا معائنہ کیا، تھانہ کوہسار میں فرنٹ ڈیسک اور دیگر سیکشنز دیکھے، تھانہ کوہسار میں سائلین کیلئے مزید سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ کے فروغ کیلئے نو تعمیر شدہ تھانوں میں عوامی سہولتوں کو مزید بہتر ،ویمن پولیس سٹیشن جی سکس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ تھانہ کورال کی نئی عمارت کو 2ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرد کی گئی پولیسنگ نظام کو عوام دوست بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھانوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔