موترہ :رمضان المبارک کی پہلی سحری لوڈشیڈنگ کی نذر

موترہ :رمضان المبارک کی  پہلی سحری لوڈشیڈنگ کی نذر

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردونواح میں رمضان المبارک کی پہلی سحری لوڈشیڈنگ کی نذر ہوگئی ،

سحری کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے نمازیوں کا جینا محال کردیا، حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے تھے مگرواپڈا والوں نے ان وعدوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا کردی جس کی وجہ سے روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے والے نمازیوں کا جینا محال کردیا ،علاقہ کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں