وزیر آباد:گراں فروشی کیخلاف پیرا فور س کا مین بازار میں گشت

وزیر آباد:گراں فروشی کیخلاف  پیرا فور س کا مین بازار میں گشت

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیرا فورس کی جانب سے وزیرآباد کے مین بازار میں گراں فروشی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔پیرا فورس کے اہلکار بازار میں مسلسل گشت کر رہے ہیں اور دکانداروں کے نرخ نامے چیک کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جس دکان پر گراں فروشی ثابت ہوئی، اسے فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اہلکار خریداروں سے بھی موقع پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ سامان کہاں سے اور کس قیمت پر خریدا گیا۔

 

000

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں