جامع تلاشی پر2پستول رائفل پمپ ایکشن برآمد
راہوالی) نمائندہ دنیا ) ملزما ن کی جامع تلاشی پر دو عدد 30بور پسٹل،12بور رائفل پمپ ایکشن برآمد ،
ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیر نگرانی اے ایس آئی مبشر فاروق نے دوران اطلاع ملنے پر کہ کس گلشن لیبرکالونی میں ہوائی فائرنگ کررہا ہے ، موقع پر پہنچ کر ملزم سہیل احمد ولد محمد اختر قوم شیخ کو قابو کرلیا جسکی جامع تلاشی پر ہاتھ میں پکڑی ہواپمپ ایکشن 12بور رائفل مع کارتوس چلیدہ قبضہ میں لے لئے۔ جبکہ اے ایس آئی شہباز احمد نے ریلوے پھاٹک اختر آباد کے قریب پیدل آنے والے ملزم کو مشکوک پاکر اسکی جامع تلاشی لی ،مقدمات درج ۔