ضلعی انتظامیہ کے مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کوجرمانے

ضلعی انتظامیہ کے مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کوجرمانے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد نوید احمد کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پٹرول، پھلوں / سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کیے ۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت ہو تو فوری نشاندہی کرتے ہوئے شکایات درج کرائیں تاکہ غیر قانونی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد نوید احمد نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھل، گوشت، سبزیاں، برائیلرمرغی، دودھ دہی، پٹرول اور دیگر کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کریں، صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں