دھند‘ موٹر سائیکل اور وین میں تصادم‘نوجوان جاں بحق

دھند‘ موٹر سائیکل اور وین میں تصادم‘نوجوان جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ))دھند کے باعث موٹر سائیکل اور وین میں تصادم، نوجوان جاں بحق، بہن اور بھائی شدیدزخمی،بتایاگیا ہے کہ۔۔۔

نواحی گاؤں راڑیانوالہ میں دھند کے باعث موٹر سائیکل اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو 1122کے مطابق 18سالہ عبداللہ ولد عبدالمجید سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ عبداللہ کی ہمشیرہ ابیہ افشاں عمر اکیس سال اور 13سالہ بھائی حسین شدیدزخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پہلے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ،واضح رہے کہ سردی میں کمی کے باوجود گزشتہ چند روز سے شدید دھند پڑ رہی ہے جس سے حدنظر انتہائی کم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں