مزید چار دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) لیگی رہنماؤں کا مزید چار دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح ۔ سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا اور ایم پی اے چودھری عرفان بشیر گجر نے بھنگواں، چاچوکی، ڈیرہ گاڑیانوالہ اور ڈیرہ ماسٹر محمد علی میں گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا،
چند روز قبل مدن چک، ببر، ڈیرہ جموں والا، ڈیرہ بدوں اور چک دونی چند میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا آغاز کیا جا چکا ہے ، تقریب میں چیئرمین یونین کونسل چوہدری امتیاز ورک، سلیم منج، ڈاکٹر سلیم اشرف، سہیل عباس سندھو، رانا سرفراز ساغر سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی مدثر قیوم ناہرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا اور انتخابی وعدے پورے کر کے عوامی اعتماد کو برقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی تنقید کے باوجود عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا، بعد ازاں ڈیرہ تالاب والا کو لنک کرنے والی سڑک کا بھی افتتاح کیا گیا جس سے مقامی آبادی کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔