بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منقل نا ہو سکے
مختلف سڑکوں پر بھینسیں گھومتی رہتیں ، گوبرسے سیوریج لائن بند ہوجاتی ، گٹروں کاپانی گلیوں میںجمع ہونامعمول ، بعض افراد راستے میں بھینسیں باندھنا حق سمجھنے لگے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ سے بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے ،شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پربھینسیں گھومتی نظر آتی ہیں ،ان کے گوبر سے سیوریج لائن بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گٹروں کا پانی گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے تحت تجاوزات اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ۔سڑکوں کو کھلا کیا جا رہا ہے ۔اسی مہم کے تحت کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر گوجرانوالہ شہری حدود کے اندر قائم بھینسوں کے باڑوں کو ختم کرنے اور انہیں شہر سے باہر نکالنے کیلئے متعدد ڈید لائن دی گئی ۔لیکن ابھی تک بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل نہیں ہو سکے ۔ وحدت کالونی ،تالاب دیوی والا،پونڈاولا چوک ،فیروز ولا روڈ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ ،پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں کی گلیوں ،محلوں میں باڑے بنے ہوئے ہیں ۔
اکثر نے تو اپنی بھینسوں کو گلی میں باندھ رکھا ہے ۔ بھینسوں کے گوبر اور فضلہ جات سے سیوریج لائنوں کا بند رہنے معمول بنتا جا رہا ہے ۔بھینسیں شراہوں پر گھومتی نظر آتی ہیں ۔اندرون شہر موجود بھینسوں کے باڑوں کے خلاف کارروائیاں بھی نہیں کی جا رہی ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور نکاسی آب کیلئے مویشیوں کو شہر سے باہرنکالنا انتہائی ضروری ہے ،حکومت اس پر عمل درآمد کویقینی بنائے ۔بھینسیں شہر کی سڑکوں پر سرعام گھومتی نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر بھی ٹریفک جام رہتی ہے اور اکثر اوقات حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔