مساجد اور تجارتی مراکز میں بھکاریوں کی بھرمار
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردو نواح میں مساجد اور تجارتی مراکز میں بھکاریوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا،
اپاہج بن کر بھیک مانگنے والوں کی تعداد بھی دوگنی ہوگئی رمضان المبارک میں علاقہ کے تجارتی وکاروباری مراکز اور مختلف چوکوں چوراہوں میں بھکاریوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوگیا مساجد کے باہر مانگنے والوں کے رش کی وجہ سے نمازیوں کوپریشانی کاسامنا ہے ۔