دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے :خرم دستگیر
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستانیوں کا قتل عام کرنیوالے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ،پاکستان کے اوپر افغانستان سے ہونیوالا حملہ آپریشن سندور کا مغربی حصہ ہے جب اندرونی طور پر ایکشن لیا جاتا ہے تب صوبائی حکومت کو انفارم کرنا ہوتا ہے لیکن افغانستان پر حملوں کیلئے بتانا ضروری نہیں ہوتا،اگر کے پی کے حکومت سمجھتی ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل ہوسکتے ہیں تو مذاکرات کرکے اپنا آدھا کلو میٹر کا علاقہ ہی واپس لیکر دکھائیں،کے پی حکومت کی نظریں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ پر مرکوز ہیں اور سزا یافتہ مجرم کیلئے اپنے صوبے کے سرکاری وسائل بھی استعمال کررہے ہیں۔تحریک انصاف کی رہائی فورس کا اصل مقصد یہ ہے کہ ایک صوبے کی فورس دوسرے صوبے میں چڑھائی کرکے وہاں سے قیدی چھڑائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر سابق چیئرمینز بی او ڈی گیپکو شعیب بٹ،عاطف صابر خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بزرگ لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان بھی موجود تھے ۔