ماہ مقدس میں غربا ، مسا کین کی مدد کرنی چاہیے :ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )روزہ عجزو انکساری اور احترام آدمیت کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے مر کزی دفتر میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ۔۔۔
ماہ مقدس میں غریبوں ،مسکینوں اورمحتاجوں کی مددکرنی چاہیے جو سب سے بڑی عبادت اورحقوق العبادبھی ہے خوش قسمت ہیں وہ مسلمان جن کو زندگی میں بابرکت ماہ رمضان نصیب ہوا اور اسکی قدر ادب احترام کیااور جنت کے حقدار ٹھہرے ۔