جلالپور جٹاں :موٹر سائیکل سوار ڈمپر سے ٹکرا گئے ، ایک شخص جاں بحق

جلالپور جٹاں :موٹر سائیکل سوار ڈمپر  سے ٹکرا گئے ، ایک شخص جاں بحق

جلالپور جٹاں (نامہ نگار )موٹر سائیکل سوار ڈمپر سے ٹکرا گئے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز پور پل پر موٹر سائیکل سوار سیالکوٹ سے جلالپور جٹاں آرہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ڈمپر نمبر LET 3613 سے ٹکرا گئے جسکے نتیجے میں 48 سالہ مقبول حسین سکنہ چھنی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ شکیل احمد زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں