سوشل میڈیا پر گرانفرشوں کیخلاف ایک بار پھر مہم شروع
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سوشل میڈیا پر گرانفرشوں کے خلاف ایک بار پھر مہم شروع،عوام سے دس دن تک پھل کی خریداری کا بائیکاٹ کر نے کا مطالبہ۔
اگر پھل نہیں خریدیں گے تو کچھ نہیں ہو گا اس مہم میں عوام کو حصہ لینا چاہیے ۔سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں شہریوں نے باقاعدہ اعلان کر نا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا پر شہریوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے لیکن ناجائزمنافع خوروں نے ساری حدیں پار کر تے ہوئے پھلوں کی قیمتیں عوام سے دور کر دی ہیں۔غریب آدمی کے لیے پھل خریدنا مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کیلا140روپے درجن تھا جو اب 280روپے سے 320روپے درجن فروخت ہو رہا ہے ۔ 300روپے کلو فروخت ہونے والاسیب 475روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ،خربوزہ 150روپے تھا جو کہ اب 210وپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ،امرود 140روپے تھا جو کہ 190روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ،کینو 325روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔