طوبیٰ جاوید ڈویژنل،ریشم سلیم ضلعی فوکل پرسن برائے سکول ایجوکیشن مقرر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ طوبیٰ جاویدکو ڈویژنل اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ریشم سلیم کو ضلعی فوکل پرسن برائے سکول ایجوکیشن گوجرانوالہ مقرر کردیا ،
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طوبی ٰ جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے میں معیار تعلیم کو بڑھانے اور ہر بچے کو پڑھانے کا وژن لے کر چل رہی ہیں، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات انتہائی متحرک اور ذمہ دار وزیر ہیں جن کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز ہے ۔