میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گیپکو کا 28کروڑ کا نادہندہ

میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گیپکو کا 28کروڑ کا نادہندہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ گیپکو کا 28کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا، گیپکو نے ٹیچنگ ہسپتال کی بجلی منقطع کردی

 ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بل جمع کر انے کی یقین دہانی پر 2گھنٹے بعد بحال کردی ۔گوجرانوالہ میڈیکل کالج سے ملحقہ 502بیڈزپر مشتمل نیا ہسپتال 2سال قبل فعال کیا گیا جس کا 28 کروڑ روپے کے بجلی بل اور واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو گیپکو نے ہسپتال کی بجلی منقطع کردی ،بجلی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہسپتال انتظامیہ نے جنریٹرزاستعمال کرکے وارڈز ،آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسی کو عارضی بجلی فراہم کی اس کے بعدہسپتال انتظامیہ اور گیپکو افسر وں کے درمیان مذاکرات ہوگئے اور بجلی بحال کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں