عوام کو بنیادی سہو لیات کی فراہمی ترجیح :اے سی نو شہرہ

عوام کو بنیادی سہو لیات کی فراہمی ترجیح :اے سی نو شہرہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )حکومتی احکامات کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے سہولت بازار کے دورے کے دوران کیا اس سے پہلے انہوں میونسپل کمیٹی میں نگہبان پیکج کے حوالے سے بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر کا انتظامات کا جائزہ لیا جہاں مرد وخواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ انتظار گاہوں کا بندوبست کیا گیا تھا انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کو بروقت اور باوقار سہولت فراہم کی جائے بعد ازاں انہوں نے عوامی شکایت پر بدورتہ میں عرصہ دراز سے بند نالے کو کھلوایا تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جا سکے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی۔ تحصیل آفس میں قائم نگہبان افطار دستر خوان میں افطاری کی انہوں نے کہا کہ حکومتی وژن کے مطابق عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں