ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ عمیر شہید بوائز ہائی سکول کا دورہ ،تعلیمی سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن معیاری تعلیم سب کیلئے (پڑھو بڑھو کامیاب بنو)کے تحت نوید احمد، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ عمیر شہید بوائز ہائی سکول کا دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیرِ تعلیم طلبہ سے گفتگو کی اور سلیبس و جنرل نالج سے متعلق سوالات پوچھے ۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے نعت خوانی، تلاوتِ کلامِ پاک اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے۔