منڈی بہاؤالدین:معروف دکان پر دودھ مضر صحت نکلا

منڈی بہاؤالدین:معروف دکان پر دودھ مضر صحت نکلا

فو ڈ اتھارٹی کی جانب سے لئے گئے نمونے مضر صحت ‘ 800لٹر دودھ تلف کردیا

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلع منڈی بہا الدین میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈا ئو ن جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہا الدین کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گوڑھا محلہ میں دودھ کی معروف دکان کو اچانک چیک کیا اور موقع پر ہی دودھ کے سیمپل ٹیسٹ کئے گئے جو مضر صحت پائے گئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی800لٹر مضر صحت دودھ کو تلف کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضر صحت اشیا خور ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں