حافظ آباد:ڈسٹرکٹ بار میں سولر سسٹم نصب کر دیا گیا
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار میں صدر چودھری مبشر عزیز گجرا ور سیکرٹری جنرل عمر بلال تارڑ نے سولرسسٹم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر چودھری مبشر عزیز گجر کا کہنا تھا کہ وہ وکلا کے حقوق کی پاسداری کے لئے اپنی تمام ترصلاحتیوں کو بروئے کارلارہے ہیں اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ ملک میں آئین اور قانون کی پاسدار ی کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔