ایران پر حملہ ‘پنڈی بھٹیاں میں احتجاجی ریلی اور ہڑتال
تاجروں نے کاروبار بند کر دیا ، شہریوں کی بھی شرکت ، امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے
پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار )امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت اور سپریم کمانڈر اور دیگر رہنمائو ں کی شہادت کے بعد پنڈی بھٹیاں کے شہریوں نے پرامن احتجاج کیا اس سلسلہ میں کاروباری برادری نے د کانیں بند رکھیں جبکہ پرامن احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے میاں عون انتصار بھٹی ان کے والد سابق ایم پی اے میاں انتصار حسین بھٹی میاں عزم انصر بھٹی اور میاں تصور عباس بھٹی نے کی ۔ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی چوک سراجاں سے شروع ہوکر چوک دلا بھٹی میں اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکا ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے ر ہے ، ریلی کے اختتام پر شہدا کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔