آیت اللہ علی خامنہ ای و دیگر شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ
امریکہ اور اسرائیل جنگ کو پاکستان کی سرحدوں تک لے آئے ہیں:مظہر رندھاوا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام جی ٹی روڈ بالمقابل سٹی ٹریفک پولیس آفس کے سامنے ایرانی سپریم لیڈ ر آیت اللہ علی خا منہ ای اور دیگر شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جنازہ میں امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا، قیم ضلع سید علی رضا حسنی، صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر احسان اللہ عثمان ،جنرل سیکرٹری انیق رندھاوا ،سابق ایم پی اے عبدالرئوف مغل،ضلعی نائب امرا بشارت علی صدیقی، عمر فاروق گیلانی ،ڈاکٹر محمد شریف،حافظ نعیم فہیم،،فرقان عزیز بٹ ، حافظ حمید الدین اعوان،خرم سلیم کھوکھر،راشد امین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکا سے خطاب کرتے امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوانے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایران نہیں پوری امتِ مسلمہ کا نقصان ہے ، ہم ایران کے خلاف بلااشتعال کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا،انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت مسلم ممالک کے سربراہان کیلئے سبق ہے کہ وہ اسلام دشمنوں کے خلاف متحدہوجائیں،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ امریکہ اور اسرائیل جنگ کو پاکستان کی سرحدوں تک لے آئے ہیں،پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے ،ایک طر ف بھارت کے ایما پر افغانستان جنگ پر تلا بیٹھا ہے ۔