مسلم ممالک اسرائیل و امریکہ کو منہ توڑ جواب دیں:حافظ فرحان
قرآن کریم یہو د و نصاریٰ سے دوستی ترک کرنے کا حکم دیتا ہے :رہنما جماعت اسلامی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی وزیرآباد کی جانب سے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اسلامک سینٹر ماڈل کالونی وزیرآباد میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز جنازہ کے بعد شہدا کے درجات کی بلندی، جنگ میں ایران کی فتح کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد ناصر محمود کلیر، علامہ ظہیر ذیشان جعفری، علامہ علی رضا جلوی،صابر حسین بٹ،افتخار احمد بٹ،حافظ فرحان منیر بٹ، عمران منیر بٹ، سید ضمیر کاظمی،راجہ کرم اللہ خان ،راجہ بلال مصطفی، صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،شیخ نعیم انور، ملک اختر حسین اعوان ایڈووکیٹ،سید علی عباس شاہ،ڈاکٹر خالد محمود، رضا نصیر بھٹی، دانش علی،حاجی عنایت اللہ میتلا،ساجد حسین بٹ،محمد اسلم جعفری،آغا محمد قاسم،علی شان ، ارسلان حیدر بٹ سمیت شہری بڑی تعداد میں شریک ہو ئے ۔ حافظ فرحان منیر بٹ نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل مسلم امہ کے صریح دشمن اور قرآن کریم ہمیں ان(یہود و نصاریٰ)سے دوستی کو ترک کرنے کا حکم دیتا ہے سید علی خامنہ ای کی شہادت ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو مل کر امریکہ و اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے ۔