گجرات میں میونسپل کارپوریشن اور 6میونسپل کمیٹیاں قائم

گجرات میں میونسپل کارپوریشن اور 6میونسپل کمیٹیاں قائم

میونسپل کارپوریشن میں 26ریونیو حلقے شامل ہوں گے ، تحصیل کونسلیں بھی تشکیل

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )حکومتِ پنجاب کے محکمہ مقامی حکومت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025کے تحت ضلع گجرات میں مقامی حکومتوں کی نئی حدبندی، درجہ بندی اور نامزدگی کا باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گجرات میں ایک میونسپل کارپوریشن اور 6 میونسپل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ پانچ تحصیل کونسلیں بھی تشکیل دی گئی ہیں،میونسپل کارپوریشن گجرات میں 26ریونیو حلقے شامل ہوں گے ، مجموعی آبادی 4لاکھ 78 ہزار 773 نفوس پر مشتمل ہوگی اور 22یونین کونسلیں قائم کی جائیں گی،میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ میں 8 ریونیو حلقے ، آبادی 1 لاکھ 29 ہزار 358اور 7 یونین کونسلیں ہوں گی،میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں میں 3 ریونیو حلقے ، آبادی 1 لاکھ 10 ہزار 118 اور 6 یونین کونسلیں قائم کی جائیں گی،میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر میں 2 ریونیو حلقے ، آبادی 89 ہزار 263 اور 5 یونین کونسلیں شامل ہوں گی،ڈنگہ میں ایک ریونیو حلقہ، آبادی 62 ہزار 629 اور 4 یونین کونسلیں مقرر کی گئی ہیں،میونسپل کمیٹی کھاریاں میں 3 ریونیو حلقے ، آبادی 47 ہزار 280 اور 3 یونین کونسلیں ہوں گی جبکہ میونسپل کمیٹی کنجاہ میں ایک ریونیو حلقہ، آبادی 37 ہزار 449 اور 2 یونین کونسلیں قائم کی جائیں گی،ضلع کی پانچ تحصیل کونسلوں میں تحصیل کونسل کھاریاں کی آبادی 7 لاکھ 99 ہزار 751 اور 44 یونین کونسلیں ہوں گی۔ تحصیل کونسل جلالپور جٹاں کی آبادی 6لاکھ 67ہزار 912 اور 37 یونین کونسلیں مقرر کی گئی ہیں۔ تحصیل کونسل کنجاہ میں 3 لاکھ 54 ہزار 196 آبادی اور 22 یونین کونسلیں ہوں گی۔ تحصیل کونسل سرائے عالمگیر میں 2 لاکھ 9 ہزار 4 آبادی اور 14 یونین کونسلیں شامل ہوں گی جبکہ تحصیل کونسل گجرات کی آبادی 1 لاکھ 75 ہزار 129 اور 13 یونین کونسلیں مقرر کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں