سمبڑیال سٹی کو جانے والا بابو غلام نبی روڈ دو ہفتے سے بند
کھدائی کے دوران گیس اور واٹر سپلائی کے پائپ نکل آئے ، شہریوں کو مشکلات
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال سٹی کو جانے والا بابو غلام نبی روڈ دو ہفتے سے بند ہے ۔کھدائی کے دوران سوئی گیس اور واٹر سپلائی کے پائپ نکل آئے ۔لوگوں کو گزرنے کے لیئے شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پنجاب رین واٹر سٹوریج کے سلسلہ میں واٹر ٹینک نصب کرنے کے لیئے بابو غلام نبی روڈ کی کھدائی کر رھی ھے لیکن اس مین روڈ کو بند کرنے پر شہریوں کے گزرنے کے لیئے کوئی متبادل راستہ نہیں دیا گیا جس سے شہری مختلف گلیوں سے گزرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہو رھے ھیں۔شہریوں کا کہنا ھے کہ ٹینک بننے سے نیچے دب جانے والے پائپوں سے سوئی گیس، واٹر سپلائی کے مسائل پیدا ہو جائیں گے چونکہ اس طرح کے تقریباً 12 عدد ٹینک عجلت میں غیر مناسب جگہوں بنائے جا رہے ہیں اس سے نہ صرف قومی سرمائے کا نقصان ھو گا بلکہ اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات بھی کم ھیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور دوسرے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔