راہوالی:ڈمپر نے سڑک عبور کر تے نوجوان کو کچل ڈالا

راہوالی:ڈمپر نے سڑک عبور کر تے نوجوان کو کچل ڈالا

17سالہ انوش مسیح موقع پر ہی دم توڑ گیا ، ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا

راہوالی (نمائندہ دنیا )نوجوان سڑک عبور کرتے ہوئے ڈمپر تلے آکر جاں بحق ہو گیا ۔ بدوکی گوسائیاں کا رہائشی 17سالہ انوش مسیح والدہ شبانہ بی بی ،ناصر مسیح ،راشد مسیح ساکنائے بدوکی گوسائیاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ضروری کام کے لیے گوجرانوالہ جارہے تھے کہ ارشد شفیع مارکی کے بالمقابل جی ٹی روڈ پہنچے تو انوش مسیح ان کو جی ٹی روڈ پر کھڑا کرکے ارشد شفیع مارکی میں تنخواہ لینے کے لیے گیا سڑک پر کھڑی والدہ کے پاس آنے کیلئے سڑک عبور کرنے لگا کہ اسی اثنا میں راہوالی کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں انوش موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا ،کینٹ پولیس نے والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں