منشا اﷲ بٹ کی ڈپٹی کمشنر صبا اصغر سے ملاقات ، والد کی وفات پر تعزیت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سے بعد از افطار انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے والد محمد اصغر علی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔۔۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نوید اشرف، حافظ شاہد کہگ، خواجہ سلطان ٹیپو، سرفراز بھٹی، عبدالرحمن سبحانی اور رانا وحید بھی ہمراہ تھے ۔انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ صوبائی وزیر نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔