کمشنر کا بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

کمشنر کا بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ  سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن و چیئرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ میں زیرِ تعمیر نئی انتظامی عمارت اور ملٹی پرپز ہال کا دورہ کیا۔۔۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر پروفیسر احتشام جان بٹ، سیکرٹری بورڈ پروفیسر رشید احمد بھٹی، آڈٹ آفیسر ضیا المرتضیٰ فاروقی ریسرچ اینڈ کوارڈی نیٹر آفیسر امداداللہ تار ڑ بھی ہمراہ تھے ۔ تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کا بغور جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں اور عملے کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں