کامونکے :امتحانات میں نمایاں پو زیشن لینے والے سکول طلبہ میں انعامات تقسیم

کامونکے :امتحانات میں نمایاں پو زیشن  لینے والے سکول طلبہ میں انعامات تقسیم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )نجی سکول میں سال 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر سکول میں تقریب منعقد کی گئی۔

جس میں طلبہ، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ابراہیم لطیف اپل، حسن محمود، حورین زینب سمیت طلبہ و طالبات میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ سکول کے پرنسپل اور ڈائریکٹر خاقان محمود سندھو بھی تقریب میں موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں