گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کا اجلاس رمضان راشن پیکیج کی تقسیم پر گفتگو
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کا اہم اجلاس صدر سیٹھ علی اصغر کی صدارت میں ہو ا جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر لائن ڈاکٹر عارف مسعود نے شرکت کی۔
اس موقع پر دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے رمضان راشن پراجیکٹ کے تیسرے مرحلے میں راشن کی تقسیم کیلئے کیش کے بارے میں چیئرمین پراجیکٹ چیئرپرسن لائن شیخ عرفان شفیع نے بریفنگ دی اور بتایا کہ دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب نے ماہ رمضان میں منصوبے کے پہلے مرحلے میں 200 راشن پیکٹ تقسیم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 200 خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا اور اس موقع پر 62لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔