اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کا دورہ سول ہسپتال وزیر آباد

اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ہیلتھ  کا دورہ سول ہسپتال وزیر آباد

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور نے سول ہسپتال وزیرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کے ہمراہ ایمرجنسی ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے ملنے والی طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ دورانِ وزٹ میڈیا نمائندگان کی جانب سے آرتھوپیڈک ڈاکٹر کی عدم موجودگی کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا، جس پر سی ای او ہیلتھ نے ایم ایس ڈاکٹر نعیم گھمن کو فوری طور پر آرتھوپیڈک ڈاکٹر کی تعیناتی کے لیے ضروری رپورٹس دفتر بھجوانے اور مسئلے کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں