سیالکوٹ:پٹرول پمپ ملازم کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پٹرول پمپ پر گیلن میں پٹرول بھر کر نہ دینے پر تلخ کلامی کے بعد ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں پٹرول پمپ کے ملازم کو قتل کیا گیا۔
واقعہ میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کیا جا چکاتھا جبکہ چوتھا ملزم فرار ہو چکا تھا جس کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ دن رات کی کوششوں کے بعد فرار ملزم خواجہ عبداﷲ کو بھی گرفتار کر لیا ۔