قلعہ دیدار سنگھ :کمسن بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

 قلعہ دیدار سنگھ :کمسن بچے کو بدفعلی  کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )اوباش نے کمسن بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ نظام آباد کے رہائشی عرفان کا 12 سالہ بیٹا محمد سبحان گھر سے آئس کریم لینے نکلا جسے محلے کا اوباش عمران ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔

اور بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کی چیخ وپکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے جنہیں دیکھتے ملزم فرار ہو گیا، اطلاع پر مقامی پولیس پہنچ گئی جن کی بروقت کاروائی سے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں