تتلے عالی:طلاق کی رنجش ، خاتون پر تشدد ، بال کاٹ دئیے
ارسلان کی اہلیہ کو سابق داماد اور ساتھیوں نے روک کر تشددکا نشانہ بنایا
تتلے عالی(نامہ نگار )بڈھا گورائیہ میں عدالت سے طلاق لینے کی رنجش پرسربازار خاتون پر تشدد،سرکے بال کاٹ د ئیے ۔ بڈھا گورائیہ کے رہائشی محمد ارسلان نے بیٹی کی شادی ساجد نامی شخص سے کی ہوئی تھی جو نشہ باز ہونے کی وجہ سے عدالت سے طلاق لے لی ،ارسلان کی بیوی عاصمہ گزشتہ شب8بجے کلینک پر دوا لینے جا رہی تھی کہ راستے میں پہلے سے موجود ساجد کاماموں عادل سکنہ کوٹ اسحق،شہزا دسکنہ اعوان چوک دو نامعلوم کھڑے تھے ،ملزموں نے عاصمہ کو روک لیا،تھپڑ مارے ،بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا ،قینچی سے سر کے بال کاٹ د ئیے ۔ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔