جی ٹی روڈ کے سنٹر میڈین کی خوبصورتی اور بحالی کا کام

 جی ٹی روڈ کے سنٹر میڈین کی خوبصورتی اور بحالی کا کام

ٹیمیں صفائی، گرین بیلٹس کی بہتری اور تزئین و آرائش کر رہیں :اے سی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی نگرانی میں جی ٹی روڈ کے سنٹر میڈین اور سڑک کے اطراف خوبصورتی اور بحالی کا کام جاری ہے ۔اس سلسلے میں متعلقہ ٹیمیں صفائی، گرین بیلٹس کی بہتری اور تزئین و آرائش کے اقدامات پر عملدرآمد کر رہی ہیں تاکہ شاہراہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ کام کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں