علی پورچٹھہ:بجلی بل کا تنازع ،مالک مکان کا خاتون پر تشدد

علی پورچٹھہ:بجلی بل کا تنازع ،مالک مکان کا خاتون پر تشدد

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، تفتیش شروع

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں بجلی کے بل کے تنازع پر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔علی پورچٹھہ کی رہائشی بینا کوثر نے محلہ سیف آباد میں واقع ایک مکان بابا ماسٹر نامی شخص سے کرائے پر لے رکھا تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ تقریباً چھ ماہ قبل مذکورہ مکان چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو گئی تاہم ایک فرشی پنکھا وہاں رہ گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے مالک مکان سے پنکھا واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اس نے مبینہ طور پر 7500 روپے بجلی کے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 3 ہزار روپے کاٹ کر باقی رقم واپس کر دے جس پر مالک مبینہ طور پر طیش میں آ گیا اور بیٹے کے ہمراہ خاتون کو تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں