پو لیس کا ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد ، پی ایم اے کی جانب سے شدید مذمت

پو لیس کا ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد ، پی  ایم اے کی جانب سے شدید مذمت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر کیپٹن ڈاکٹر عارف الرحمن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں پولیس ملازمین اور ایس ایچ او کی طرف سے مرضی کی میڈیکولیگل رپورٹ نہ ملنے پر ڈیوٹی ڈاکٹر فرحان الکبیر پر تشداور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی ہے ۔

مرضی کی میڈیکل رپورٹ نہ ملنے پر پولیس ملازمین نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ڈیوٹی ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھین لیا۔ انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ سے واقعہ پر سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ،ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ورنہ تنظیمی سطح پر سخت لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں