سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا جلوسوں کے روٹس پر صفائی و دھلائی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد قاسم کا شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔
سی ای او جی ڈبلیو ایم سی محمد قاسم نے دورہ کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں، مجالس و جلوسوں کے روٹس اور عزاداری کے مقامات کی صفائی و دھلائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے لینڈ فل سائٹ کامونکے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے گاڑیوں کی ڈیجیٹل نگرانی کے ریکارڈ، کوڑا کرکٹ ڈمپنگ آپریشن اورویٹ برج رپورٹ کا جائزہ لیا۔