علی پورچٹھہ :دن دہاڑے ڈاکوؤں نے 10لاکھ روپے لوٹ لئے

علی پورچٹھہ :دن دہاڑے ڈاکوؤں  نے 10لاکھ روپے لوٹ لئے

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )دن دہاڑے ڈاکوؤں نے شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔

علی پورچٹھہ کے رہائشی طیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقامی بینک سے 10لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ نہر پل کے قریب تین موٹرسائیکل سوار نا معلوم ڈاکوؤں نے روک لیا اوررقم چھین کر فرار ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ دن دہاڑے اس طرح کی وارداتیں امن و امان کی ابتر صورتحال واضح کر رہی ہیں ۔ انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں