شادیوال، لالہ موسیٰ، ، نورپور اور کنجاہ میں یو م علی ؓ کے جلوس اختتام پذیر

شادیوال، لالہ موسیٰ، ، نورپور اور کنجاہ  میں یو م علی ؓ کے جلوس اختتام پذیر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ضلع گجرات کے مختلف علاقوں شادیوال، لالہ موسیٰ، معین الدین پور، نورپور اور کنجاہ سمیت دیگر مقامات پر یومِ علیؓ کے جلوس پرامن اور باحفاظت طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ۔

جلوسوں کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے سکیورٹی اور انتظامی امور کے لیے مؤثر انتظامات کیے جبکہ جلوس کے منتظمین اور شرکا نے بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی نگرانی، سکیورٹی اقدامات اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں