کچھ عناصر نصیر عباس کی ترقی پسند سوچ سے خائف:رہنما

کچھ عناصر نصیر عباس کی ترقی پسند سوچ سے خائف:رہنما

لالہ موسیٰ میں 6ارب کے میگاپرا جیکٹ بارے ڈس انفارمیشن پھیلارہے ہیں

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )لالہ موسیٰ کو ورلڈ بینک ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرانے کاسہراایم این اے نصیراحمدعباس سدھو کے سرہے ،کوئی بھی ان سے اس کاکریڈٹ نہیں چھین سکتا،ان خیالات کااظہارمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سٹی کے صدر سجاداحمدبٹ، سینئرضلعی ر ہنمافیصل اقبال دیونہ اورسیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ سینئرر ہنما نے دفتر مسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنماؤں نے کہاکہ کچھ لوگ عوامی ایم این اے نصیراحمدعباس سدھو کی ترقی پسندانہ سوچ اور عوامی خدمت سے خائف ہوکر لالہ موسیٰ میں 6ارب کے میگاپرا جیکٹ بارے ڈس انفارمیشن پھیلارہے ہیں حالانکہ جس عوامی نمائندے کامنصوبہ ہوتاہے اس کے نام کاڈائریکٹو لیٹر جاری ہوتاہے اس کی متعلقہ ادارے کے ساتھ میٹنگ ہوتی ہیں،وہ یااس کی ٹیم سروے کراتی ہے جس میں کوئی بھی کام اس منصوبہ کاکریڈٹ لینے والوں کے حصے میں نہیں آیااور اس منصوبے کو آٹھ مرحلوں میں مکمل ہوناہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ لالہ موسیٰ کے عوام کو عیدکے تحفہ کے طورپر خدمت مرکز کاتحفہ د یا جائے گاجبکہ سال 2026کے اندر لالہ موسیٰ کے سروس روڈزکی مرمت ہوگی،دونو ں اوورہیڈ برجز کی بیڈچادرتبدیل ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں