ڈسکہ :عید کا رش ، تجاوزات کے با عث ٹریفک جام معمول
بازار اور سڑکیں سکڑ کررہ گئیں ،پیرا فورس اورمیونسپل کمیٹی ڈسکہ کا عملہ غائب
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اور گردنواح میں رمضان المبارک کاآخری عشرہ شروع ہوتے ہی شہربھرمیں رش بڑھ گیا تمام شاہراہوں اور بازاروں سے گزرنا محال ہوگیا پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا عملہ بازاروں اور سڑکوں سے تجاوزات کوہٹانے میں ناکام نظرآرہا ہے عید کا رش بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہنا معمول بن گیا ہے آخری عشرہ شروع ہوتے ہی علاقہ بھرکے مرد و خواتین عید کی خریداری کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں میں نکل کھڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہر سڑک اور بازارمیں تجاوزات کی وجہ سے رش بڑھ گیا ہے تجاوزات کی وجہ سے بازار اور سڑکیں سکڑ کررہ گئی ہیں مگر پیرا فورس اورمیونسپل کمیٹی ڈسکہ کا عملہ غائب ہوگیا ہے عید کی خریداری کرنے کیلئے آنیوالے رش اور شدید گرمی ’حبس کیساتھ ساتھ بے ہنگم ٹریفک سے بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔