سیالکوٹ 2:گروپوں میں جھگڑا ‘ہسپتال میدانِ جنگ بن گیا
لڑائی کے بعد میانہ پورہ کے رہائشی میڈیکل کرانے ہسپتال آ ئے تو وہاں بھی جھگڑ پڑے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ہسپتال میدانِ جنگ بن گیا، دو گروپوں میں جھگڑا، سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میانہ پورہ کے علاقے میں دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ بعد ازاں دونوں فریق میڈیکل کر انے کے لیے ہسپتال پہنچے تو وہاں دوبارہ تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کو تھانے منتقل کر دیا۔شہریوں نے ڈی پی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ہسپتال جیسے حساس مقامات پر امن و امان برقرار رکھا جا سکے ۔