ایمپلائرز یونین ڈسکہ کے صدارتی امیدوار کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم
منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار )ایمپلائرز یونین میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے امیدواربرائے صدر کی طرف سے غریب اور مستحق افراد میں راشن اور عیدی تقسیم کی گئی
گزشتہ روز میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ایمپلائرز یونین کے امیدوار برائے صدر عدنان فیصل گورائیہ نے 30کے قریب مستحق افراد میں راشن اور 5 ہزار روپے فی کس عیدی تقسیم کی اس موقع پر عدنان فیصل گورائیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اﷲ تعالیٰ نے عید کا انعام عطافرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہرہے اس پر مسرت موقع پر مخیرحضرات مستحقین اور غریب طبقے کوبھی یاد رکھیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں ۔