وفاقی وزیر سالک حسین سے صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر )احمد حسن صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چودھری سالک حسین وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی سے ملاقات کی ۔
سالک حسین کی گجرات گلوبل ایکسپو کے انعقاد اور دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔ سالک حسین نے کہا کہ وہ گجرات چیمبر کے تمام پراجیکٹس میں مکمل سپورٹ فراہم کریں گے ۔اس موقع پر چودھری محمد اسد بھٹی سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر اور معصوم قمر سابق نائب صدر بھی موجود تھے ۔