سیالکوٹ:نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل ریسکیو 1122کا ڈرائیور سپرد خاک
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے ریسکیو 1122کے ڈرائیور کو سپر د خاک کردیا گیا ۔
مرحوم کے سوگوار وں میں 5 بچے (تین بیٹے اور 2 بیٹیاں)ہیں۔ یاسر کو گزشتہ صبح اس کے محلے میں ہی نامعلوم شخص نے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا جب وہ سحری کر کے گھر سے کسی کام کیلئے نکلا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔